Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف

پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف

ایگزیکٹیو نے پروگرام منظور اور فنڈ منتقل کر دئیے ، بجٹ کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونیکنیشن

آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ ای ایف ایف پروگرام کے لئے پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کئےم ایگزیکٹیو بورڈ نے ریویو کے بعد 9 مئی کو پاکستان کے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری دی اور فنڈ پاکستان کے مرکزی بینک کو منتقل کیا گیا حکومت بجٹ سپورٹ کے لئے اس فنڈ سے استفادہ نہیں کر سکتی،

 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم یف) نے اعتراف کیا ہے کہ ای ایف ایف پروگرام کے لیے پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کیے اور ایگزیکٹیو بورڈ نے ریویو کے بعد 9 مئی کو پاکستان کے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری دی ، جس کے بعد فنڈ پاکستان کے مرکزی بینک کو منتقل کیا گیا ہے، تاہم حکومت بجٹ سپورٹ کے لیے اس فنڈ سے استفادہ نہیں کرسکتی۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے ای ایف ایف پروگرام کے لیے اپنے تمام اہداف مکمل کیے، جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ نے پروگرام کی 9 مئی کو منظوری دی اور فنڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کیے۔

وضاحت کرتے ہوئے جولی کوزیک نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اس فنڈ کو بجٹ سپورٹ کے لیے استعمال نہیں کرسکتی۔ ای ایف ایف پروگرام ستمبر 2024ء میں منظور کیا، 2025کی پہلی سہ ماہی میں پہلا ریویو شیڈول کیا گیا اور 25 مارچ 2025کو آئی ایم ایف اور پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے مطابق پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کیے، کئی اصلاحات میں پاکستان نے مثبت پیشرفت کی، اس وجہ سے بورڈ نے پروگرام کی منظوری دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More