Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارت کے 5 طیارے، ایک کیمبیٹ ڈرون مار گرایا، آئی ایس پی آر

پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارت کے 5 طیارے، ایک کیمبیٹ ڈرون مار گرایا، آئی ایس پی آر

تباہ ہونے والے طیاروں میں 3 رافیل ، 1 مگ 20 جبکہ 1 سخوئی شامل ییں

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کو بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے رافیل سمیت بھارت کے5 جہاز اور ایک ڈرون مرا گرایا ہے جبکہ متعدد بھارتی  چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبئہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارت کے 5 طیارے، ایک ڈرون مرا  گرایا ہے

وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے ہیں۔
 اور پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کاروائی میں برتری حاصل کر لی ہے پاکستان نے کئی بھارتی فوجی قیدی بنا لئے ہیں ،

جن 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے ان میں سے ابتدائی دو طیاروں کے بارے میں دفاعی امور پر خبریں دینے والی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سخوئی اور رافیل ہو سکتے ہیں۔

دفاعی امور پر خبریں دینے والی ویب سائٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارتی Su-30MKI طیارے کو اکھنور کے قریب مار گرایا، پاکستانی لڑاکا طیارے نے بھارتی طیارے کو فضا سے فضا میں میزائل کا استعمال کرتے ہوئے مار گرایا ہے۔

دوسرے بھارتی لڑاکا طیارے کو پاکستانی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائیل (ایچ-9 –ایچ میڈز) نے مار گرایا۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے تباہ کیا گیا تیسرا بھارتی طیارہ، رافیل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے بھارتی طیارون میں 3 رافیل م 1 مگ 29 اور ایک ایس یو 30 شامل ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More