Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان میں ممکنہ دہشت گردی،پاک،سری لنکا کرکٹ سیریز کھٹائی میں پڑنے کا اندیشہ

سری لنکا بورڈ نے تازہ صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے بعد حکومت سے رہنمائی طلب

کو لمبو(نیوز پلس / مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ سری لنکا نے اس بات کا دعو یٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کو مصدقہ ذرائع سے پاکستان میں ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات ملی ہیں، بورڈ نے تازہ صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے بعد حکومت سے رہنمائی طلب کی ہے۔ترجمان کے مطابق کرکٹ سری لنکا دورے کے حوالے سے انتہائی محتاط ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔ کرکٹ سری لنکا حکومت سے رہنمائی لینے کے بعد انتہائی ذمے داری سے کوئی فیصلہ کرے گا۔ادھرپی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ سری لنکا نے سیکیورٹی کی دوبارہ جانچ کے لیے حکومتی معاونت کی بھی درخواست کی ہے۔سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ اسے دورے کے حوالے سے وارننگ موصول ہوئی ہے جس کے بعد اس نے سیکیورٹی دوبارہ جانچنے کے لیے اپنی حکومت سے معاونت مانگ لی ہے۔سری لنکن بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کو اطلاع دی گئی ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں جس کے بعد سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ ٹیم کی دورے پر روانگی سے قبل تمام معاملات کا انتہائی ذمہ داری کے ساتھ جائزہ لے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More