Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان میں سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ اب مقامی طور پر شروع ہوگی۔سائنس و ٹیکنالوجی وفاقی وزیر فواد چوہدری

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو اہم کامیابیاں ملی ہیں

اسلام آ باد (نیوز پلس) سائنس و ٹیکنالوجی وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب مقامی طور پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ شروع ہوگی،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو اہم کامیابیاں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر ن فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اب مقامی طور پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ شروع ہو گی اور بسوں کی بیٹریاں بھی ملک کے اندر ہی تیار کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ لیتھومائیڈ بیٹری بھی اب وزارت سائنس کی کاوش سے پاکستان میں تیار ہوگی، تین سے پانچ سال میں توانائی کا شعبہ تبدیل ہو کر رہ جائے گا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزارت سائنس نے گھریلو گیس سلنڈر پھٹنیکے واقعات کی روک تھام پر بھی کام شروع کر دیا ہے،اور اب گیس سلینڈر پر ایک سم لگے گی جو لیکیج یا کمزور سلینڈر پر خبردار کر دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More