Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) الیکشن کمیشن میں ڈونرز کی تفصیلات جمع نہ کرا سکی

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی سے غیرملکی فنڈنگ کی بجائے لوکل فنڈنگ کا حساب مانگ لیا۔وکیل پی پی شہباز کھوسہ

اسلام آباد (نیوز پلس) پاکستان کے دونو ں بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی (ن)لیگ کے خلاف ممنوعہ اور غیرملکی فنڈنگ کے معاملہ۔ (ن)لیگ آج بھی ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں پیش نہ کرسکی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء ارشد خان کی زیرصدارت ہوا۔ مسلم لیگ (ن) آج بھی ڈونرز کی تفصیلات پیشن نہ کرسکی۔ اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کو آخری موقع دیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں ڈونرزکی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو 23 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔پیپلزپارٹی کے وکیل شہباز کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کمیٹی نے ہم سے فارن فنڈنگ کی بجائے لوکل فنڈنگ کے بارے میں پوچھ لیا۔ ہم نے استدعا کی کہ پہلے فرخ حبیب کی جانب سے ہم پر فارن فنڈنگ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے۔ ہمارا یا ہماری کسی کمپنی کا باہر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More