Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پی ایم ڈی سی کا نیا آرڈیننس مسترد کردیا

اتوار کے دن چوروں کی طرح پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ختم کی گئی۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب

لاہور(نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے نیا آرڈیننس مسترد کردیا۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے دن چوروں کی طرح پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ختم کی گئی، ایوان صدر کو آرڈیننس کے لئے ربڑ اسٹیمپ بنانا قابل مذمت ہے، قوم مر رہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ڈرامے کر رہی ہے، مفت دوائی، ٹیسٹ ختم، اب ہسپتالوں کی نجکاری سے غریب کی زندگی سے کھیلنے کی سازش ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی 3 سے 13 فیصد ہوگئی، توجہ ہٹائی جا رہی ہے، ایک سال میں تاریخی 11000 ارب سے زائد قرض لئے، قومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد ہوگئی، گاڑیوں کے کارخانے، صنعتیں، فیکٹریاں، دکانیں بند، لاکھوں بیروزگار، توجہ ہٹائی جا رہی ہے، ڈینگی کے مریض 70 ہزار سے بڑھ گئے،?پولیو کے 72 کیس ہوگئے، توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔مریم اورینگرزیب نے کہا کہ نالائق، نا اہل اور جھوٹی حکومت ‘ڈائیورٹ اینڈ رول’ پر چل رہی ہے۔سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر توجہ ہٹاو، عوامی توجہ دلاؤ نوٹسز کے لئے پارلیمان بند ہے کیونکہ حکومت مینڈیٹ چور ہے، مینڈیٹ چور حکومت فسطائی سوچ رکھتی ہے، ورنہ پارلیمان کا راستہ اختیار کیا جاتا، چوروں کی طرح جی آئی ڈی سی کے ذریعے چہیتوں کے 300 ارب معاف کئے جاتے ہیں، چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے قوم پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More