Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک گیر یوم وفائے کشمیر منایا گیا

ملک بھر میں یکجہتی کشمیرریلیاں اور بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے

راولپنڈی(نیوز پلس) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک گیر یوم وفائے کشمیر منایا گیا،ملک بھر میں یکجہتی کشمیرریلیاں اور بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ جمعہ کے ملک گیراجتماعات میں مظلوم کشمیریوں پربھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اورکشمیر کی آزادی کے لیے حکومت سے سرکاری طور پراعلانِ جہاد کرنے کا مطالبہ کیاگیا،اس موقع پرراولپنڈی پریس کلب کے باہرسنی تحریک کے ڈویژنل صدرعلامہ طاہراقبال چشتی اور ضلعی صدرعلامہ عمران نظامی کی قیادت میں ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں علامہ صاحبزادہ شاہدمنصور چشتی، ضلعی رہنماعلامہ شوکت حسین نقشبندی،علامہ شبیرحسین ہاشمی،علامہ قاسم حسین موہڑوی، علامہ ارسلان جلالی،علامہ وقارجلالی، علامہ سرفرازچشتی،قاری رضوازن رضوی،قاری دلاورحسین، خلیفہ عبدالغفارنقشبندی،قاری وسیم ریحان سمیت دیگرعلماء ومشائخ اور رہنماؤں نے شرکت کی، علامہ طاہراقبال چشتی کاکہناتھاکہ نہتے کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آچکا ہے،کشمیر کو دوسرا فلسطین نہیں بننے دیں گے،کشمیر کی آزادی کے لیے قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑاہے،بھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے سے نہیں روک سکتا، خطے کو تباہی سے بچانے کیلئے عالمی برادری بھارت پر دباؤ بڑھائے، اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی توبھارت دنیا کے نقشہ سے مٹ جائے گا،علامہ عمران نظامی کاکہناتھاکہ کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانااقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے،اقوام متحدہ اگر اپنی قرار دادوں پر عملدرآمدنہ کروا سکی تو دنیا میں امن کبھی قائم نہیں ہو گا،دیگر مقررّین کاکہناتھاکہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر دنیا کی حمایت حاصل کرنے کے لئے وزیراعظم پاکستان عمران خان خود اہم ممالک کے دورے کریں،کشمیر کے مسئلے پر سیاسی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، بھارت فلسطینیوں کی طرح کشمیریوں کی نسل کشی چاہتا ہے،عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی پکار سنے۔ آرٹیکل 370 کا خاتمہ بھارت کی سیاسی موت ثابت ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بن کر رہے گا، اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر مجرمانہ خاموشی ترک کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More