Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا

مظفرآباد (نیوز پلس) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، 72 سال گزر نے کے باجود کشمیری آج بھی آزادی کے حق سے محروم ہیں، کنٹرول لائن کے دونوں اطراف احتجاج جاری ہے، پاکستان کا بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہر شہر ریلیاں اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں.آزاد کشمیر میں بڑا اجتماع دارلحکومت مظفر آ باد میں کیا گیا جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی،27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا، آج پاکستان اور ایل او سی کے دونوں جانب کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پرمنا رہے ہیں۔ حریت کانفرنس نے لال چوک کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے، پاکستان میں بھی شہر شہر ریلیاں اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا 27 سال پہلے آج کے دن بھارتی افواج نے وادی پرغیر قانونی قبضہ کیا اور اب 5 اگست سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عملاً ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے، بھارت نے غیرقانونی ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اقدامات کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More