Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو تزویراتی شراکت داری میں بدلنے کا خواہش مند ہے۔اقتصادی امور کے وفاقی وزیر حماد اظہر

اسٹیل ملز کی بحالی اور اس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے پاکستان کو تعاون فراہم کریں گے۔روسی وزیر تجارت دنیس مانتوروف

اسلام آ باد (نیوز پلس)اقتصادی امور کے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو تزویراتی شراکت داری میں بدلنے کا خواہش مند ہے۔انہوں نے کہاکہ تجارت، کاروباری تعلقات اور عوامی سطحوں پر رابطوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اسلام آباد میں روس کے وزیر تجارت دنیس مانتوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان کو کاروبار میں سہولت فراہم کرنے والے دس سرفہرست ممالک میں شامل کیاگیا ہے۔انہوں نے روس کی کمپنیوں پرزوردیا کہ وہ پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان اقتصادی زون کے قیام میں تعاون بڑھانے کا بھیخواہاں ہے۔اس موقع پر روسی وزیر تجارت نے کہا کہ ہم اسٹیل ملز کی بحالی اور اس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے پاکستان کو تعاون فراہم کریں گے۔انہوں نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن بچھانے سمیت پاکستان کی ارضیاتی استعداد کار بڑھانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ روسی وزیر تجارت نے کہا کہ روس جہاز سازی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے میں بھی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں قبل ازیں پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے منعقدہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے روسی وفد کو پاکستان میں ہونے والی حالیہ معاشی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا اور ملک کی جانب سے اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی۔دونوں جانب سے متعدد شعبوں، خصوصی طور پر توانائی، تجارت، ٹرانسپورٹ، ریلوے، زراعت اور سائنس اور ٹیکنالوجی، سے متعلق مستقبل میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پاکستان پر سے زرعی اجناس، چاول اور آلو، کی برآمدات پر عائد پابندی کو عارضی طور پر ہٹانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔اس کے ساتھ ساتھ دونوں جانب سے بہتر تعاون سے دو طرفہ تجارت اور تجارتی کارروائیوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More