Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان خطے کے کسی تنازع میں حصے دار بنے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور نہ ہی پاکستان خطے کے کسی تنازع میں حصے دار بنے گا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں ایران کشیدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صورتحال جو ابھی ابھر رہی ہے اس کو بھانپتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے 3 جنوری کو اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے خطے کے اہم وزرائے خارجہ سے بات چیت کی، میں نے ایران کے وزیر خارجہ سے تفصیلی بات چیت کی اور اس واقعے پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے متحدہ عرب امارات، ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے بھی بات چیت کی۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا اور اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More