پاکستان جب حملہ کرے گا نظر بھی آئے گا اس کی گونچ پوری دنیا میں سنائے دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کے خؒاف محاذ بنانا چاہتا ہے، نائب وزیراعظم
بھارت نے جھوٹا ڈرامہ رچایا ہوا ہے کہ پاکستان نے 15 مقامات پر حملے کے لئے اور ہمارے ائیر ڈیفنس نے روک لیئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر۔۔ بھارت نے اپنے ڈرونز کے ذریعے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا تا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جائے، نائب وزیراعظم و وزیر کارجہ اسحاق ڈار
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر کارجہ اسحاق دار کے ہمارہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سن لے جب پاکستان حملہ کرے گا تو یہ نظر بھی آئے گا اور اس کی گونچ سنائی دے گی، انہوں نے کہا کہ بھارت نے جھوٹا ڈرامہ رچایا ہوا ہے کہ پاکستان نے 15 مقامات پر حملے کے لئے اور ہمارے ائیر ڈیفنس نے روک لیئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ڈرامہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ا ٓدم پور سے چار پروجیکٹائل فائر کیئے گئے ، تین پراجیکٹائل امرتسر میں عام علاقے میں ٹارگٹ کیئے گئے ، ایک پروجیکٹائل نے انٹرنیشنل سرحد پار کیا اور ڈنگا پر پھر اسے ہم نے گرایا۔ آپ کی مسلح افواج چوکس ہیں اور بھارت سے جو بھی چیز آتی ہے ہماری اس پر نظر ہوتی ہے ، جو بھی چیز آرہی ہے اس کی نگرانی کی جارہی ہے اور اسے ختم کیا جارہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور فورسز نے کڑی نگرانی رکھی ہوئی ہے، بھارت یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اُس نے 15 مقامات کو نشانہ بنایا ہے، یہ محض ایک کہانی ہے میں اس دعوے پر بھارتی حکومت سے سوال کرتا ہو کہ وہ 21ویں صدی میں جی رہا ہے تو ایسے بے بنیاد الزامات سے گریز کرے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کو اب تھیٹر اور سینیما سے نکل کر اصل کی طرف لوٹنا ہوگا، جو تصاویر پاکستان کے حملے سے جوڑی جارہی ہیں اتنی فیک ہیں کہ انہیں آگ ہی لگادی جاتی۔ پاکستان بھارت سے آنے والی ہر شے کو مانیٹر کررہا ہے، آج گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا معائنہ اور فرانزک کروایا جارہا ہے۔
انہوں نے بھارت کے ایئرڈیفنس سسٹم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل آپ اپنی مرضی اور اپنے وقت پر آئے، سارا ایئرڈیفنس لگایا ہوا تھا تو پھر کیسے 5 جہاز گر گئے پاکستان جب اپنے وقت پر حملہ کرے گا تو ہمیں اور آپ کو بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ دنیا اس کو نشر کرے گی اور نہ صرف یہ نظر آئے گا بلکہ اس کی گونج بھی ہوگی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کہا کہ آج بھارت نے بہت چھوٹے ڈرونز فائر کیے اور یہ سوچا کہ شاید ایئرڈیفنس میں یہ نظر نہیں آئیں گے تو ہم نے انہیں پک کیا، ہم نے اپنی حکمت عملی کے تحت انہیں انگیج کیا اور پھر بہت احتیاط کے ساتھ انہیں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ 21 صدی میں ہر پروجیکٹائل اپنے نشانات چھوڑتا ہے ، ہر پروجیکٹائل کا ڈیجیٹل سگنیچر ہوتاہے ، وہاں ایسا نہیں ہوتا کہ آپ جو مرضی کہانی بنا لیں، دوسرا سوال یہ ہے کہ بھارتی حکومت فلمی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں کب داخل ہو گی ، بھارت کا جو فینٹم سٹرائیک کا خیالی پلاؤ ہے ، ہم نے 2016 میں دیکھا جب اڑی ہوا تو اس کے بعد بھی فینٹم سڑائیک ہوئی تھی لیکن حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہوا اور دعویٰ کیا گیا کہ سٹرائیک کی گئی ۔ اب بھارت کہہ رہاہے کہ ، پاکستان نے 15 جگہوں پر حملہ کیا اور ہمارے ایئر ڈیفنس نے شاندار دفاع کیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آ رکا کہناتھا کہ جہاں امرتسر میں بھارت نے اپنے میزائل گرائے وہ دراصل سوکھی ہوئی فصلیں ہیں ، کم از کم حقیقت بنانے کیلئے ان فصلوں میں آگ ہی لگا دیتے ، جہاں یہ پروجیکٹائل اٹھا کر رکھ دیئے گئے اور تصویریں بنا کر نشر کی جارہیں ۔ اس لیے آپ سینما سے نکل کر حقیقی دنیا میں کب آئیں گے ، ڈرامہ کیا جارہاہے کہ 15 جگہ سے حملہ ہو رہاہے جس کا کوئی سگنیچر نہیں ہے اور آ پ نے روک لیا ، اگر آپ کا اتناہی شاندار ایئر ڈیفنس سسٹم ہے کہ تو 6 اور 7 کی رات آپ اپنے مرضی کے وقت اور جگہ پر آئے تھے ، آپ نے اپنا پورا ایئر ڈیفنس لگایا ہوا تھا ، آپ کو پتا تھا کہ حملہ کریں گے تو جواب آئے گا تو پھر آپ کے 5 جہاز کیسے گر گئے ؟۔ اگر آپ کا دفاعی نظام اتنا ہی شاندار ہے تو اپنے جہاز گرنے سے روک لیتے ۔
لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے کہا یہ بھارت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ جب پاکستان اپنے وقت اور مقام کے انتخاب سے حملہ کرے گا توآپ کے بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کو پتا چلے گا، پھر وہ بتائیں گے کہ آج حملہ ہو گیاہے ، بار بار چلائیں گے ۔ پاکستان کا حملہ نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائی دے گی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم نے بہت احتیاط کے ساتھ کام لیتے ہوئے 29 ڈرونز کو نشانہ بنایا، صرف ایک ڈرون ایسا تھا جس کے پھٹنے سے 4 جوان زخمی ہوئے اور دفاعی نظام کو معمولی نقصان پہنچا، بھارت اپنی شکست کی ہزیمت چھپانے کیلیے اب الزام تراشی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ڈرون حملوں میں 3 سویلین شہید ہوئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ اور 7 مئی کی رات کو ہم نے چائے بھجوائی تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، ہم ایمان کی قوت سے مالا مال ہیں اس لیے عوام کو کوئی پریشانی نہیں اور معمول کے مطابق زندگی جاری ہے، پاکستانی قوم ڈرنے اور پریشان ہونے والی نہیں ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار
اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے ڈرونز کے ذریعے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا تا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جائے،
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پانچ جنگی طیاروں اور دو یو اے ویز کو گرایا جو انہیں ہضم نہیں ہوا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس پر بھارت نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کر کے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے امرتسر پر حملہ کیا ہے، یہ جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے جس کو ہم نے مسترد کردیا۔
نائب وزیراعظم نے پیش کش کی کہ ہم نے پہلگام حملے پر بھی بھارت کو تحقیقات کی پیش کش کی اگر بھارت کے پاس اپنے کل کے دعوے کے حوالے سے کوئی شواہد ہیں تو پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک بے بنیاد کہانی گڑھی کہ پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا جس کے جواب میں ڈرونز فائر کیے، یہ الزام انتہائی شرمناک ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم مطمئن رہے کیونکہ ہماری مسلح افواج ہر گھڑی و دم تیار ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام مسلح افواج، حکومت الرٹ ہے اگر انڈیا نے کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد سے ہم نے 36 گھنٹوں قبل بھرپور جواب دیا اور آئندہ بھی رن کی رحمت سے نصرت ملے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کے ارد گرد دائیں بائیں عوام کھڑے ہیں ہمیشہ حق کی فتح ہوئی اور اب بھی حق کی ہی فتح ہوئی۔
