Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ دوم آج سے نافذ العمل ہوگیا

پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی۔سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا

اسلام آ باد (نیوز پلس) سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ دوم آج سے نافذ العمل ہوگیا ہے، تجارتی معاہدہ دوم کے تحت ٹیرف مراعات کا اطلاق آج سے لاگو ہوگا۔سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کے مطابق چین کی 90 فیصد درآمدی اشیاء کے لیے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہونے کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا جبکہ مصنوعات پر مراعات کا اطلاق دو طرفہ ہوگا۔وزیر تجارت کامزید کہناتھا کہ پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More