Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور وسیع تر صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان اور جاپان کے  وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور وسیع تر صورتحال  پر تبادلہ خیال

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینٹیر اسحاق ڈار  سے جاپانی ہم  منصب وزیرخارجہ  توشی متسو موتیگی کی ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی کی اہمیت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی  اور وسیع تر خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِ خارجہ توشی متسو موتیگی نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دینے میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور اس کی حمایت کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More