Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے زیر اہتمام تین روزہ فیسٹیول کل سے کراچی میں شروع ہو گا

فلم فیسٹیول کو محکمہ ثقافت برائے سندھ کا تعاون حاصل ہے

کراچی (نیوز پلس) پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے زیر اہتمام 25 سے 27 اکتوبر کو کراچی میں فیسٹیول انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا فوکس اینی میٹیڈ فلموں پر ہوگا۔فیسٹیول میں مختلف سرگرمیاں بشمول سیمینار، مباحثے، ورک شاپ اور فلم اسکریننگ کے علاوہ تین انٹرنیشنل پروڈکشنز کو پہلی بار پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، کراچی فلم سوسائٹی کی سربراہی میں کام کرتی ہے جو کہ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے اور جس کی سربراہ سلطانہ صدیقی ہیں۔ اس کے دیگر ممبران میں جمیل بیگ، امینہ سید، شرمین عبید چنائے، سراج الدین عزیز، جاوید جبار، رونق لاکھانی اور سعیدہ لغاری شامل ہیں۔فلم فیسٹیول کو محکمہ ثقافت برائے سندھ کا تعاون حاصل ہے۔ فیسٹیول کے پہلے روز ’پاکستان میں حرکت پذیری یعنی اینیمیشن کی صلاحیت، چینلجز اور مواقع‘ کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ فلم ساز ثنا توصیف جنہوں نے2018 میں فلم ’ٹک ٹاک‘ تیار کی تھی اس سیمینار کی نظامت کریں گی۔پینل میں ایمان فاروقی، دانیال نورانی، فلم ’دی ڈونکی کنگ‘کے کریٹو ڈائریکٹر عزیز جندانی، ’باراجون‘ انٹرٹینمنٹ کے پروڈیوسر عارف جیلانی، عمران علی دینا اور’برج‘ اینیمیشن اینڈ وی ایف ایکس کے آصف اقبال شامل ہیں۔سیمینار کے مہمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر،وزیر قانون مرتضی وہاب ہوں گے۔تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 6 فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی، جس میں ’بلال: اے نیو بریڈ آف ہیرو‘ جس کے پروڈیوسر عارف جیلانی ہیں، ’اللہ یار اور لیجنڈ آف مارخور‘ جس کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عزیر ظہیر خان ہیں، ’میری اینڈ دی وچ فلاور‘، ’موڈیسٹ ہیروز‘، ’دی ڈونکی کنگ‘ جو کہ عزیز جندانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے اور شرمین عبید چنائے کی ’تین بہادر: رائس آف دی وائریرز‘ شامل ہیں۔اس موقع پر تین بین الاقوامی مختصر فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ فیسٹیول میں پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد کے علاوہ طلبا اور پاکستان میں انیمیشن سے متعلق جاننے والوں کی بڑی تعداد متوقع ہے۔کراچی فلم سو سائٹی کے بینر تلے پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے زیر اہتمام فسٹیول کا منعقد ہو رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More