Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی قوم دنیا میں امن و آشتی کی علمبردار ہے۔بلاول بھٹو زرادری

عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے سفارتکاری اور ڈائیلاگ پر انحصار کو بڑھانا ہو گا۔بلاول بھٹو زرادری

اسلام آباد(نیوز پلس)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی امن کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے کے آگے رکاوٹ ہیں، عالمی برادی مسئلہ کو منہ پھیرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے سفارتکاری اور ڈائیلاگ پر انحصار کو بڑھانا اور بقائے باہمی کو فروغ دینا ہوگا۔امن کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ عالمی برادری دنیا میں پائیدار امن کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرائے۔انہوں نے کہاکہ ہم دنیا کو میدان جنگ و جدل بنانے کے متحمل نہیں ہو سکتے، پاکستانی قوم دنیا میں امن و آشتی کی علمبردار ہے، کل آنے والی نسلوں کو پائیدار امن دینے کی خاطر آج ہمیں سکولوں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا ہوگا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دنیا کو سب کے لیے ایک جیسا مسکن بنانے کی خاطر ہم میں سے ہر ایک کو اپنا کردار نبھانا ہو گا، ہمیں گھروں میں بچوں کو صبر اور دوسروں کا احترام کرنا سکھانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اپنے محلے، گلی کوچوں میں رواداری اور بین المذاہب و بین السانی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا، ملکی سطح پر جمہوریت کو تقویت اور سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہوگا۔ عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے سفارتکاری اور ڈائیلاگ پر انحصار کو بڑھانا اور بقائے باہمی کو فروغ دینا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More