Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی طلبا کو موسمیاتی تبدیلیوں پر تعلیم دینے کے نصاب کا آغاز ہوچکا، امریکی سفارتخانہ

پاکستانی طلبا کو موسمیاتی تبدیلیوں پر تعلیم دینے کے نصاب کا آغاز ہوچکا، امریکی سفارتخانہ

اسلام آباد:   پاکستان کے پہلے موسمیاتی تبدیلی کے نصاب کا آغاز ہوچکا ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے نصاب کے آغاز کیلئے امریکا کی شراکت داری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پروگرام گریڈ 1سے 10کے طلبا کو موسمیاتی تبدیلیوں پر تعلیم دے گا۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پروگرام طلبا کو آئندہ نسلوں کیلئے ماحول کی حفاظت کے آلات فراہم کرے گا۔

 امریکی سفارتخانہ کے مطابق نصاب موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی اور ایکو سسٹمز اقدام کے ذریعہ ٹی آر سی کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ نصاب میں اساتذہ کیلئے انٹر ایکٹیو ٹول کٹ بھی شامل ہے۔

 ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق نصاب میں آسان انداز میں اسباق کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More