Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پارٹی ورکرز کو شیطانی قوتوں کا نشانہ بننے نہیں دوں گا۔حامد خان

اظہار وجوہ کا نوٹس سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ پر شیئر کیا گیا جو بدنیتی پر مبنی فعل ہے

اسلام آباد(نیوز پلس)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما حامد خان نے پارٹی کی جانب سے دئیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مفاد پرست، لینڈ مافیا، شوگر مافیااور کرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔ میری آواز پارٹی ورکرز کی آواز ہے،میں پارٹی ورکرز کو شیطانی قوتوں کا نشانہ بننے نہیں دوں گا۔ شوکاز نوٹس کے جواب میں حامد خان کا کہنا تھاکہ یکم دسمبر کو میڈیا کے ذریعے شوکاز نوٹس کا پتہ چلا اس لئے جواب بھی میڈیا کے توسط سے ہی دے رہا ہوں۔انہوں نے کہ اظہار وجوہ کا نوٹس سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ پر شیئر کیا گیا جو بدنیتی پر مبنی فعل ہے۔حامد خان نے اپنے جواب میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامرمحمود کیانی سے سوال کیا کہ شوکازنوٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میں نے پارٹی چیئرمین کے خلاف کب اور کہاں بات کی؟یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ میری وجہ سے پارٹی کو کیا نقصان پہنچا؟اظہار وجوہ کا نوٹس دیئے بغیر ہی پارٹی رکنیت معطل کی گئی جس کو چیلنج کروں گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More