Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں لیگ اسپنرعمران طاہر نے نئی تاریخ رقم کر دی

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں لیگ اسپنرعمران طاہر نے نئی تاریخ رقم کر دی

مجموعی طور پریہ پانچواں موقع ہے جب انہوں نے ٹی توئنٹی میچ میں پانچ وکٹیں حاسل کیں

 

جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ 

کیربیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں 46 سالہ عمران طاہر نے کیریئر بیسٹ 21 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اس کارنامے کے ساتھ ہی عمران طاہر 40 سال کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 46 سال 148 دن کی مجموعی عمر میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے معمر ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔

مجموعی طور پر یہ پانچواں موقع ہے جب انہوں نے ٹی توئنٹی میچ میں پانچ میں وکٹیں حاصل کیں اور یہ تمام 37 سال کی عمر کے بعد حاصل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More