Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو فٹنس کے اہم اہداف دے ڈالے

ثانیہ نے بتایا تھا کہ انھوں نے ورک آؤٹ سے اپنا 26 کلو وزن کم کیا تھا

دبئی (نیوزپلس) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مداحوں کو فٹنس کے اہم اہداف دے ڈالے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھیں فٹنس گولز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو اپنے ٹرینر کے ساتھ ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل بھی انھوں نے اپنی ورک آؤٹ روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں انھوں نے کہا کہ ان کی یہ محنت اصلی ہے۔

کچھ عرصہ قبل انھوں نے اپنی ماضی کی ایک تصویر کے ساتھ اپنی تاذہ تصویر شیئر کی تھی۔ ان تصاویر سے متعلق ثانیہ نے بتایا تھا کہ انھوں نے ورک آؤٹ سے اپنا 26 کلو وزن کم کیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More