ویرات کوہلی اورانوشکا شرما بھارت چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئے، بڑی وجہ سامنے ا گئی
بھارت کی سب سے مشہور جوڑئ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے اپنا دیس چھوڑنے کی اصل وجہ سامنے اگئی، یہ دونوں کے لئے کوئی پیشہ وارانہ فیصلہ نہیں مگر ان دونوں کو کرنا پڑا۔
اس بات کا انکشاف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے شوہر ڈاکٹر سری رام نینے نے اپنے ایک پوڈکاسٹ میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر سری رام کا کہنا تھا کہ انوشکا اور ویرات نے بھارت میں اپنی شہرت اور مسلسل عوامی توجہ سے تنگ آ کر یہ قدم اٹھایا۔ ’’وہ چاہتے تھے کہ ان کے بچے ایک عام ماحول میں پرورش پائیں، جہاں ہر چھوٹی حرکت پر کیمروں کا فلش نہ چمکے‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت میں رہتے ہوئے یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کے معمول ترین لمحات سے بھی مطف اندوز نہیں ہو پاتا تھا باہر کھانا کھانا ہو پارک کی سیر یا پھر بچوں کے ساتھ وقت گزارنا ہر جگہ انہیں مداحوں اور میڈیا کا ایک ہجوم گھیر لیتا تھا یہی وجہ ہے کہ نوشکا اور ویرات نے لندن کو اپنا مسقتل گھر بنانے کا فیصلہ کیا جہاں وہ زیادہ پرائویسی کے ساتھ رہ سکیں۔
واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات 2013 میں ایک کمرشل شوٹ کے دوران ملا تھے اور 2017 میں انہوں نے ایک پرائیویٹ تقریب میں شادی کی۔ ان کی بیٹی وامیکا 2021 میں پیدا ہوئی، جبکہ فروری 2024 میں ان کے بیٹے اکائے کی پیدائش ہوئی۔