Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 255 کے رولز میں ترمیم کردی ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

آرٹیکل میں الفاظ مدت ملازمت میں توسیع کا اضافہ کیا گیا ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 255 کے رولز میں ترمیم کردی ہے اور آرٹیکل میں الفاظ مدت ملازمت میں توسیع کا اضافہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کے پاس یہ صوابدیدی اختیار بھی ہے کہ وہ حالات کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کر سکتے ہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر شفقت محمود نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس انفامیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آ باد میں میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا اور آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیر اعظم کا یہ اختیار ہے کہ وہ صدر کو ایڈوائس کریں، اس طریقے پر عمل کیا گیا اور صدر نے آرٹیکل 243 کے تحت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس یہ صوابدیدی اختیار بھی ہے کہ وہ حالات کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کر سکتے ہیں، انہوں نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں، اس معاملے میں خاص طور پر جس چیز کو مدنظر رکھا گیا وہ یہ کہ خطے میں غیر معمولی حالات ہیں اور بھارت کی طرف سے کئی محاذوں پر خطرات ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ بھارت بار بار پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے اور کوئی جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے، ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ غیر معمولی صورتحال ہے، مقبوضہ کشمیر میں 113 دن سے جاری کرفیو بھی غیر معمولی حالات ہیں جبکہ بھارت دریاؤں کا پانی روکنے کی بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاقی کابینہ نے آرٹیکل 255 کے رولز میں ترمیم کردی ہے اور ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 255 میں لفظ مدت میں توسیع کا اضافہ کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم شفقت نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو آرمی ریگولیشن 255 کے تحت توسیع دی گئی تھی۔اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے مستفعیٰ ہو گئے ہیں اب وہ آرمی چیف کا کیس سپریم کورٹ میں دیکھیں گے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ فروغ نسیم نے خود رضا کارانہ طور پر اپنے عہدے سے مستفعیٰ ہوئے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More