Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کا متوفی کیمرہ مین فیاض علی کے لواحقین کو 10 لاکھ دینے اور ان کے بھائی کو وزارت اطلاعات میں نوکری دینے کا اعلان

کیمرہ مین کے والدین کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حکومت کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین فیاض علی کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ دینے اور ان کے بھائی کو وزارت اطلاعات میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے جاں بحق کیمرہ مین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ کیمرہ مین کے والدین کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ متوفی فیاض علی کے اہل خانہ اور صحافیوں کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور صحافیوں کے مسائل کیحل کیلئے ہرممکن اقدام کررہے ہیں کیمرہ مین کے والدین کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی، کیمرہ مین کو فرائض کی ادائیگی کا معاوضہ جاں بحق ہونے کے بعد ملنا لمحہ فکریہ ہے۔ کسی بھی میڈیا ورکر کا اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا آسان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ میڈیا ملکان پرائیویٹ اور سرکاری اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کمائیں اور ورکرز کی تنخواہ روک دیں۔ میڈیا مالکان کی جانب سے تنخواہ روکنے کے معاملے کو حل کرنے کے لیے میکینیزم بنا رہے ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے کیمرہ مین فیاض علی چھ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے اور نوکری سے فارغ کیے جانے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More