Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی آزربائیجان کے سفیر علی علیذادہ سے ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی امور کے معمالات پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے آزربائیجان کے سفیر علی علیذادہ سے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران باہمی امور کے معمالات پر تبادلہ خیال کیا گیا،آزربائیجان کے سفیر نے وزیر داخلہ سے گفتگو میں کشمیر کے معاملے میں پاکستانی موء قف کی حمایت کی اس موقع پر وزیر داخلہ نے کشمیر کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا یے کہ کشمیر کے مسئلے کا مثبت اور پر امن حل نکالا جائے،اس موقع پر آزربائیجان کے سفیر علی علیذادہ نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر یے اور ہم یہاں اچھا وقت گزار ریے ہیں،وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ نے ملاقات کے اختتام پر ایک مرتبہ پھر او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر کشمیر کے لوگوں کے حق میں آواز اٹھا نے کے لئے کہا،سفیر علی علیذادہ نے وزیر داخلہ کو آزبائیجان آنے کی دعوت بھی دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More