Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ناتھ کراچی سیکٹر 5 ای میں اسکول کی خراب حالت پر نوٹس

برسات اور نکاسی آب کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے اسکول 22 دن سے بند ہے

کراچی(نیوز پلس) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ناتھ کراچی سیکٹر 5 ای میں اسکول کی خراب حالت پر نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلی سندھ نے ضلعی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسات اور نکاسی آب کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے اسکول 22 دن سے بند ہے، ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی بتائے کہ اسکول ان کی نظروں سے اوجھل کیوں رہا۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں تدریسی عمل نہیں ہونا ناقابل برداشت ہے۔ اس غفلت کے باعث بچوں کا مستقبل داؤ پر ہے۔سندھ بھر میں تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران توجہ دیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول سے فوری طورپر پانی کی نکاسی کرنے اورعلاقے میں مچھروں اور مکھیاں افزائش کو روکنے کے لئے اسپرے کرنے دی ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More