Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان 28 اکتوبر کو ننکانہ صاحب میں بابا گرو ناننک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ

یہ یونیورسٹی اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہو گی جس میں پنجابی زبان اور خالصہ کے شعبوں پر مخصوص توجہ دی جائیگی

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 28 اکتوبر کو ننکانہ صاحب میں بابا گرو ناننک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے اوریہ یونیورسٹی اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہو گی جس میں پنجابی زبان اور خالصہ کے شعبوں پر مخصوص توجہ دی جائیگی- نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام جدید سہولیات سے بھر پور اس یونیورسٹی کو مذہبی ہم آہنگی، ثقافتی ترقی اور پیشہ وارانہ تربیت کے لحاظ سے بہترین مثال بنایا جائیگا اسی بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب اور پورے پاکستان میں Religious Tourism کے فروغ کے لئے بھی کام کرے گی۔گرو نانک یونیورسٹی قومی و بین الاقوامی سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سینٹر کے طور پر کام کرے گی۔ ننکانہ صاحب بابا گرونانک کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے دنیا بھر کے سکھوں کے لئے بے حد عقیدت اور اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اس یو نیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے آنا نہ صرف ننکانہ صاحب کے باسیوں کے لئے بلکہ تمام قوم کے لئے باعث فخر ہے وزیراعظم عمران خان کا پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ اور فروغ کے لئے کام قابل تعریف ہے۔سید اعجاز شاہ نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور پر امن قوم ہونے کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے اس قدم کے ذریعے ننکانہ صاحب کو سیاحت کے حوالے سے بین الاقوامی معیار پر لایا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ گرو نانک یونیورسٹی کے علاوہ ننکانہ صاحب میں مزید ترقیاتی کاموں کا بھی آغاز ہو رہا ہے بابا گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کی تقریبات اپنی مثال آپ ہونگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More