Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا پی ٹی آ ئی کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ

تنظیم نو کا ایک مقصد حزب اختلاف کے بیانیہ کا مقابلہ کرنا ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) آ زادی مارچ کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنظیم نو کا گرین سگنل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزادی مارچ کا سیاسی سطح پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی تنظیم نو کا گرین سنگل دیدیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنظیم نو کا مقصد تحریک انصاف کو سیاسی سطع پر متحرک کرنا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے پارٹی کی تنظیم نو کا ٹاسک شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم رہنماوں کو سونپ دیئے گئے۔ تنظیم نو کا ایک مقصد حزب اختلاف کے بیانیہ کا مقابلہ کرنا ہے، فیصلہ کی ایک وجہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ بھی ہے، پارٹی کے تمام عہدیدران کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More