Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہر طبقہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر طبقہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں مظفرآباد، آزاد جموں کشمیر اور پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ نے کشمیر کے حق میں آواز بلند کر کے دنیا کو پیغام دیا، ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی، انٹرنیشنل میڈیا اور خصوصی آرٹس کیمونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا آپ نے اپنی موجودگی سے احساس دلایا پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو پاکستان اور کشمیر میں بسنے والوں کے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More