Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لیاقت پور میں ٹرین میں آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

افسوسناک حادثے میں مسافروں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج ہوا ہے۔ عثمان بزدار

لاہور (نیوز پلس) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لیاقت پور میں ٹرین میں آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے ٹرین میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیر اعلی نے زخمی مسافروں کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہو ئے کہا کہ انہیں افسوسناک حادثے میں مسافروں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج ہوا ہے۔ عثمان بزدارنے کہا کہ انکی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ زخمی افراد کے علاج معالجے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More