Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا صوبے میں گندم اور آٹے کے بحران کا نوٹس

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

کوئٹہ (نیوز پلس) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں گندم اور آٹے کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے تما م کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکو اپنے ڈویژن اور اضلاع میں عوام کو حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر آٹے اور گندم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک گداموں میں موجود گندم فلور ملوں کو فراہم کرے اور ضلعی انتظامیہ آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنائے تاکہ صوبے میں گندم اور آٹے کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کیا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More