Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نے300جانیں بچانے والے گلگت کے 3شہریوں کو قومی ہیرو قرار دے دیا، فی کس 25لاکھ انعام

وزیراعظم نے300جانیں بچانے والے گلگت کے 3شہریوں کو قومی ہیرو قرار دے دیا، فی کس 25لاکھ انعام

اسلام آباد:  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بروقت اقدامات سے 300انسانی جانیں بچانے والے تین ہیروز وصیت خان، انصار اور محمد خان نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے انسانی جانیں بچانے پر گلگت بلتستان کے تینوں ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں 24کروڑ عوام کا ہیرو قرار دیا اور تینوں کیلئے 25، 25 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے تینوں افراد کو شاباشی سرٹیفکیٹ دیئے اور چند روز میں گلگت بلتستان کے دورے کا عندیہ دیتے ہوئے متاثرہ گاؤں کو ماڈل ویلیج بنانے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعظم نے قومی ہیروز سے کہا کہ انسانی جانیں بچا کر آپ نے خدمت کے جذبے کا اظہار کیا، آپ جیسے لوگ پوری قوم کیلئے مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More