Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان کی گریٹ ہال میں چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان کو چینی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

بیجنگ (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کی گریٹ ہال میں چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے اہم ملاقات۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران بیجنگ کے گریٹ ہال میں چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔ چین اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان کو چینی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ چینی وزیراعظم پاکستانی وفد کے اراکین سے فرداً فرداً ملے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں چائنہ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواہش ہے چینی صدر کی طرح 500 افراد کو جیل بھیج سکتا، چین دنیا کا تیز ترین ترقی کرنے والا ملک ہے، 30 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، سی پیک اتھارٹی قائم کر دی، موجودہ وقت دوست ملک سے سیکھنے کا ہے، سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔وزیر اعظم نے کہا صدر شی جنگ پنگ نے بدعنوانی کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑی اور جو میں نے سنا ہے اگر میں غلط ہوا تو درست کر دیں کہ چین نے گزشتہ 5 سال میں وزراء کی سطح کے 400 سے زائد لوگوں کو بدعنوانی پر جیل میں ڈالا، پاکستان میں کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لائے ہیں، اتھارٹی سی پیک کے تمام مسائل کو دیکھے گی، گوادر پورٹ کیلئے رعایات کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعظم نے کہا پاکستان میں سرمایہ کی 5 اہم وجوہات ہیں، پاکستان کامحل وقوع اور آبادی اہمیت کی حامل ہے، چین کیسرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے، تیل و گیس، ہاؤسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو سراہیں گے، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہے، چینی شہریوں کیلئے سپیشل فورس بنائی ہے، ویزہ جاری کرنے میں سہولتیں پیدا کی ہیں، چین کے ساتھ اگلے فیز میں فری ٹریڈ کا معاہدہ کر رہے ہیں، 70 ممالک کیلئے ایئرپورٹ پر ویزہ سہولت مہیا کر دی، چاہتے ہیں سرمایہ کار پاکستان آکر پیسہ کمائیں عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں 5 سال کے دوران 50 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے، ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، مذہبی سیاحت میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More