Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان کفایت شعاری اپناتے ہوئے مختصر وفد کے ہمراہ نجی ائیر لائن کے ذریعے امریکا روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر صرف 1 لاکھ 62 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کفایت شعاری اپناتے ہوئے مختصر وفد کے ہمراہ نجی ائیر لائن کے ذریعے امریکا روانہ ہوں گے گے۔ باوثق ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر صرف 1 لاکھ 62 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم کے دورہ امریکا پر صرف 67 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے نیویارک دورہ پر اٹھنے والے خرچ کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ آصف زرداری نے ستمبر 2012ء میں نیویارک کا دورہ کیا۔
آصف زرداری کے دورہ پر قومی خزانے سے 13 لاکھ 9 ہزار 620 ڈالرز خرچ ہوئے جبکہ نواز شریف نے 2016ء میں دورہ پر 11 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالرز خرچ کئے۔وزیر اعظم عمران خان کا ایک دفعہ پھر کفایت شعاری اپناتے ہوئے مختصر وفد کے ہمراہ نجی ائیر لائن کے ذریعے امریکا روانہ ہوں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More