Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کردیے

وزیراعظم کے خط کی کاپی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کردی گئی

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کردیے۔ تجویز کردہ ناموں میں سندھ سے جسٹس(ر)صادق بھٹی،جسٹس(ر)نورالحق قریشی اور عبدالجبارقریشی اور بلوچستان سے ڈاکٹرفیض کاکڑ،نویدجان بلوچ،امان اللہ بلوچ کے نام شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خط کی کاپی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کردی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے نام موجود ہیں۔ قبل ازیں صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا،جس میں انہوں نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے 3،3 نام تجویز کیے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More