Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزارت قانون و انصاف نے ایک سال کے دوران بین الاقوامی قانونی تعاون، انسداد بدعنوانی کی کوششوں اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دیا،سرکاری دستاویز

وزارت قانون و انصاف نے ایک سال کے دوران بین الاقوامی قانونی تعاون، انسداد بدعنوانی کی کوششوں اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دیا،سرکاری دستاویز

اسلام آباد:  وزارت قانون و انصاف نے گزشتہ سال کے دوران بین الاقوامی قانونی تعاون، انسداد بدعنوانی کی کوششوں اور قانون کی حکمرانی کو فعال طور پر فروغ دیا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے قطر، بیلاروس، ایران کے وزرائے انصاف و حکام اور ترکیہ ، جاپان، یورپی یونین، امریکہ، آسٹریلیا، آذربائیجان، سویڈن اور اقوام متحدہ کے سفیروں سے ملاقاتیں کیں جس میں قانونی اصلاحات، گورننس اور انسانی حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے دوحہ میں او آئی سی کے انسداد بدعنوانی وزارتی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت بھی کی اور علاقائی قانونی تعاون کی توثیق کرتے ہوئے ایس سی او کے وزرائے انصاف کے اجلاس سے خطاب کیا۔

وزارت قانون نے مسابقتی قانون کے بارے میں وکلاءکو تعلیم دینے کے لئے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کئے اور وکلاء کی بہبود کے لئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ہائوسنگ منسٹری کے ساتھ باہمی رابطہ قائم کیا ۔

اسی طرح اقلیتی حقوق کے تحفظ کے بارے میں نفاذ اقلیتی حقوق فورم (آئی ایم آر ایف) اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن (سی ایل اے) کے ساتھ بھی باہم منسلک رہے ۔وکلاء نے حکومت کے قانونی اقدامات کی مسلسل تعریف کی ہے اور انہیں قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے، عدالتی کارکردگی کو بڑھانے اور انصاف تک یکساں رسائی کو فروغ دینے میں اہم قرار دیا ہے۔

گزشتہ برس بچوں کے اغوا پر ہیگ کنونشن کے تحت مقدمات کے کامیاب حل کے بعد امریکی سفارتخانہ نے وزارت قانون و انصاف کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More