Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

آئندہ ماہ صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد(نیوز پلس) نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔جس سے آئندہ ماہ صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی ایک ماہ کے لئے 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے سے بجلی صارفین پر آئندہ ماہ 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق ستمبرمیں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 66 پیسے اور ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More