Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیب نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں چئیرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

نیب نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں چئیرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پائونڈز سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، شہزاد اکبر اور دیگر شامل ہیں۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8 ملزمان کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا۔ احتساب عدالت رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

 

 

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More