Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی۔ جسٹس (ر) وجیہ الدین

حکمرانوں نے اپنے موجودہ حالات کو تحفظ دیا ہے

لاہور (نیو زپلس)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جسٹس (ر) وجیہ الدین کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس پر تبصرہ کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہ الدین نے نیب ترمیمی آرڈنینس پر اظہار رائے دیتے ہوئے کہا کہ ا بتدائی نیب آرڈیننس 1999 عملاً ختم کر دیا گیا ہے، نااہلی سے قومی خزانے کو پہنچنے والا نقصان کرپشن کے زمرے میں نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی،حکومت اور حزب اختلاف کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔جسٹس(ر)وجیہ الدین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپنے موجودہ حالات کو تحفظ دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More