Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد تمام بے گناہ قیدیوں کوفی الفور رہا کا جائے۔مریم اورنگزیب

نالائق حکومت نے اپنوں کو بچانے کے لئے این آر او پلس دیا ہے

لاہور(نیوز پلس) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد تمام بے گناہ قیدیوں کوفی الفور رہا کا جائے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے خلاف کرپشن، کک بیکس، کمیشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کوئی کیس نہیں ہے،نارووال اسپورٹس کمپلیکس سے پاکستان کے نوجوانوں اورنارووال کے لوگوں کا فائدہ ہوا، کیایہ ان کا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت نے اپنوں کو بچانے کے لئے این آر او پلس دیا ہے اور اپوزیشن کے بے گناہ پندرہ ماہ سے جیلوں میں قید ہیں،کیا احسن اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اس کا چیئرمین نیب جواب دیں گے؟۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More