Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیب آرڈیننس بدلنے کی ضرورت نہیں بلکہ وزیراعظم کو بدلنے کی ضرورت ہے۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر

عمران خان نے ایک کروڑنوکریاں دینے کا وعدہ کیا لیکن ایک سال میں بیس لاکھ افرادبے روزگارہوگئے

اسلام آباد (نیوز پلس) مسلم لیگ (ن) نے نیب آرڈیننس کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑسب کے سامنے ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آ باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنرسندھ محمد زبیرکاکہناتھا کہ نیب آرڈیننس بدلنے کی ضرورت نہیں بلکہ وزیراعظم کو بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس لانے میں حکومت نے بہت جلدی دکھائی اس کی مذمت کرتے ہیں۔محمدزبیرنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عالمی اداروں کے مطابق سا ل دوہزاربیس میں پاکستان کا گروتھ ریٹ ڈھائی فیصد رہے گا معیشت نیچے جارہی ہے اورمہنگائی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑنوکریاں دینے کا وعدہ کیا لیکن ایک سال میں بیس لاکھ افرادبے روزگارہوگئے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقال کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں کہ ایف بی آرسے متعلقہ کیسز نیب نے کیوں لئے "شاہدخاقان عباسی”،” احسن اقبال”کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے پھر انہیں بے گناہ بند کیا ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More