Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نواب شاہ میں قائد عوام انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا دسواں اکیڈمیک کانوکیشن

کانوکیشن کے مہمان خصوصی وزیراعلی سندہ کے مشیر و پرووائس چانسلر یونیورسٹی سندھ نثار احمد کھوڑو تھے

نوابشاہ (نیوز پلس)نواب شاہ میں قائد عوام انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کانوکیشن دسواں اکیڈمیک کانوکیشن ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوا، کانوکیشن کے مہمان خصوصی وزیراعلی سندہ کے مشیر و پرووائس چانسلر یونیورسٹی سندھ نثار احمد کھوڑو تھے، نثار کھوڑو نے کانوکیشن میں پی ایچ ڈی، بیچلر گریجویٹ اور پوزشن ہولڈر 394 طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کیں،

نمایاں پوزشن حاصل کرنے والے 13 طلبہ و طالبات میں 17 گولڈ میڈل اور نقد انعامات دیئے گئے، گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں بیج 13 میں فیکلٹی ٹاپ بیسٹ گریجویٹ مس درشانا ناروانی کو 2 گولڈ میڈل علی اعزاز کو 2 گولڈ میڈل اور کیش انعامات دیئے گئے، بیج 14 میں گولڈ میڈل اور کیش انعام حاصل کرنے والوں میں بیسٹ گریجویٹ نیاز حسین جوکھیوں کو 2 گولڈ میڈل حاصل کئے، بیج پندرہ میں فیکلٹی ٹاپ بیسٹ گریجویٹ عدنان گھمرو کو 2 گولڈ میڈل اور کیش انعام دیا گیا، دسویں اکیڈمک کانوکیشن 2020 میں مختلف شعبہ جات کے 275 طلبہ اور 119طالبات کو سرٹیفیکیٹ اسناد اور انعامات د یئے گئے،

کانوکیشن میں بیج 13-14 اور 15 میں پاس پی ایچ ڈی ہولڈر کے 7 ماسٹر آف انجینئرنگ کیط26 ماسٹر آف سائنس کے 39 جبکہ 322 بیچلر پاس طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More