Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

(ن)لیگ والے خورشید شاہ کو میٹر ریڈر کا طعنہ دیتے تھے۔مراد سعید

ایوان کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ پکوڑے اور فالودے والے سامنے آ رہے ہیں،مسلم لیگ والے آصف زرداری کو گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے، یہی لوگ تھے جو خورشیدشاہ کو میٹر ریڈر کا طعنہ دیتے تھے۔انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آج جب ایوان میں داخل ہوا تو اپوزیشن کو کالی پٹیاں پہنے دیکھی، خوشی ہوئی دیر سے ہی سہی مگر اپوزیشن نے آج مسئلہ کشمیر پر کالی پٹیاں تو پہنی، بعد میں پتا چلا اپوزیشن کشمیر سے اظہار یکجہتی نہیں کر رہی بلکہ اپنا رونا رو رہی ہے، پورا ایوان کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کبھی سندھودیس کی بات کرتے ہیں اور کبھی سرائیکی دیس کی۔وفا قی وزیر مراد سعید نے مزید کہا کہ اس وقت پورا کشمیر ایوان کی طرف دیکھ رہا ہے، آج بھارت کا ہندوتوا نظریہ بے نقاب کر دیاہے پاکستان کا بیانہ پوری دنیا میں پہنچ رہا ہے، آج دنیا کا میڈیا پاکستان کی آواز پہنچا رہا ہے، کشمیری جب دیکھتے ہیں کہ آپ ایوان میں اپنا رونا رو رہے تو انہیں دکھ ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More