Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ایچ ای پروفیسر محمد یونس سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ایچ ای پروفیسر محمد یونس سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ایچ ای پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق  بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان پرانے رابطوں کی بحالی، نوجوانوں کے روابط کو فروغ دینے، رابطوں کو بڑھانے اور تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا احاطہ کیا گیا۔ خطے کی حالیہ پیش رفت اور علاقائی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی پی ایم/ایف ایم نے چیف ایڈوائزر کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباش شریف کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے چیف ایڈوائزر کو ڈھاکہ میں اپنی مصروفیات اور اپنے دورے کے اہم نتائج سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دورہ کے بہترین انتظامات اور دورے کے دوران ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر چیف ایڈوائزر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More