Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ،  باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام اور عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت اور گزشتہ برسوں کے دوران عالمی امن و استحکام اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:1 − 1 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More