Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نئے پاکستان کا مطلب نئی سوچ ہے۔وزیراعظم عمران خان

کامیاب جوان پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کا خیال رکھنا ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا مطلب نئی سوچ ہے، میرٹ کو آگے لانا ہے۔حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام منصوبے کا عملی آغاز کردیا۔ اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیکس کی تقسیم سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔ چھوٹے کاروباری افراد محنت کر کے ملک کو آگے لے جاتے ہیں۔ متوسط کاروباری طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ نوجوان کہتے ہیں عمران خان کرپٹ بندے سے ہاتھ نہیں ملاتا۔ جس معاشرے کے جوانوں میں محنت کا جذبہ ہو وہ بہت اوپر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا مطلب نئی سوچ ہے۔ وہی ملک آگے نکلتا ہے جس کا میرٹ سسٹم بہتر ہو۔ کامیاب جوان پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کا خیال رکھنا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے اپنی محنت سے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔وزیر اعظم نے قرض پروگرام میں خواتین کی بھرپور شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ نوے ہزار خواتین نے بھی منصوبے کے تحت درخواستیں دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More