Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میں بے غیرت نہیں ۔ گلوکار محسن عباس حیدر

اسی وجہ سے اپنی زندگی میں آدھے رشتے کھو دئیے

لاہور (نیوزپلس) گلوکار، اداکار محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی میں آدھے رشتے اس لیے کھو دیے کیونکہ وہ بے غیرت نہیں ہو پائے تھے۔

انسٹاگرام پر اداکار محسن عباس حیدر نے ایک فوٹو شیئر کی ہے جو کہ اُن کی ایک فیس بک پوسٹ کا اسکرین شاٹ ہے۔

محسن عباس حیدر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو میں لکھا ہے کہ ’میں نے اپنی زندگی میں آدھے رشتے صرف اس وجہ سے کھو دیے کہ میں ’’بے غیرت‘‘ نہیں ہو پایا۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’اور مجھے اس بات پر افسوس نہیں، فخر ہے۔ الحمداللّٰہ‘ اس کے آگے انہوں نے دو ایموجیز بھی بنائے ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں محسن عباس حیدر نے لکھا کچھ نہیں ہے صرف ایک انگلی سے اشارہ کرتا ایموجی بنایا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More