Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میں آج بھی میٖڈم نیلو جی کے نقش قدم پر چلتے ہیں ۔ مہوش حیات

میڈم نیلو جی نے اپنے کام سے اور اپنی شخصیت سے مجھ سمیت تمام فنکاروں کو بہت مُتاثر کیا

لاہور (نیوزپلس) پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مہوش حیات نے ماضی کی معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میڈم نیلو جی کے انتقال کی خبر سُن کر بہت زیادہ دکھ ہواہے۔

سماجی رابطے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’اُنہوں نے اپنے کام سے اور اپنی شخصیت سے مجھ سمیت تمام فنکاروں کو بہت مُتاثر کیا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ہم آج بھی میڈم نیلو جی کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اُن کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔‘

مہوش حیات نے مزید کہا کہ ’میری دلی تعزیت اداکار شان شاہد کے ساتھ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More