Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میشا شفیع نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

درخواست میں گورنر پنجاب، ویمن محتسب اور گلوکار علی ظفر کو فریق بنایا گیاہے

لاہور (نیوز پلس)معروف گلو کارہ میشا شفیع نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔انہوں نے اپنی درخواست میں گورنر پنجاب، ویمن محتسب اور گلوکار علی ظفر کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں میشا شفیع نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ویمن محتسب نے مئی اور گورنر پنجاب نے جولائی 2018 میں میشا شفیع کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ویمن محتسب اور گورنر پنجاب نے میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔ہراسانی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے ویمن محتسب اور گورنر پنجاب کے فیصلوں کو برقرار رکھا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More