Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میزبان ملک کے قومی ترانے کی توہین سفارتی اصولوں کے خلاف اور قائم مقام افغان قونصل جنرل کا یہ عمل قابل مذمت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

میزبان ملک کے قومی ترانے کی توہین سفارتی اصولوں کے خلاف اور قائم مقام افغان قونصل جنرل کا یہ عمل قابل مذمت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:      وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی توہین سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ عمل قابل مذمت ہے، ہم اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام کو اپنے شدید احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے پشاور میں ایک تقریب میں افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جواب میں کیا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی توہین سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ عمل قابل مذمت ہے، ہم اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام کو اپنے شدید احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More