Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میاں نواز شریف کو 4 میگا یونٹس لگنے سے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار ہوگئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے

لاہور(نیوز پلس) سا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو 4 میگا یونٹس لگنے سے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار ہوگئی، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت بہتر قرار دیا ہے۔سابق وزیراعظم کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، 6 رکنی بورڈ سمیت سینئر ڈاکٹر نواز شریف کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔ پروفیسر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار ہوگئی، بورڈ کچھ دیر بعد نواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا، معائنے کے بعد 6 رکنی بورڈ کا اجلاس آج پھر ہوگا۔
پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ اجلاس میں سابقہ ٹیسٹ رپورٹس نئی ادویات کا جائزہ لے گا، نواز شریف کے مزید ٹیسٹ سے متعلق بھی بورڈ فیصلہ کرے گا، نواز شریف کے علاج کے لئے تین شفٹوں میں 21 ڈاکٹرز نواز شریف کے علاج کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا میاں نواز شریف کی صحت بہتر ہو رہی ہے،اور ان کی بیرون ملک جانے میں صداقت نہیں۔ ادھر مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا ئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کیلئے پرول پر رہا کیا جائے۔دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، وی وی آئی پی وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More