Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میاں شہباز شریف اوردیگر اہم پارٹی رہنماؤں کی کوٹ لکھپت جیل میں میاں نواز شریف سے تین گھنٹے طویل ملاقات

مولانا فضل الرحمان کا مکمل ساتھ دیا جائے۔میاں نواز شریف

لاہور (نیوز پلس)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے دیگر اہم پارٹی رہنماؤں کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل میں میاں نواز شریف سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔ سابق وزیراعظم نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کر دی۔میاں نواز شریف سے شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں دو مراحل میں ہونے والی ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی مشاورت اور آزادی مارچ اور دیگر معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔شریف برادران کے درمیان ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی جس کے بعد احسن اقبال، خواجہ آصف اور اعظم نذیر تارڑ بھی شامل ہو گئے۔ اس دوران شریف فیملی کے کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ باوثق ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اسلام آباد مارچ کی حمایت کرتے ہوئے شہباز شریف کو دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مکمل ساتھ دیا جائے۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوچ لیں، پھر واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچ سکے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے واضح کیا کہ انہوں نے سوچ بھی لیا اورسمجھ بھی لیا ہے۔شہباز شریف نے انھیں بتایا کہ فضل الرحمان نے لاکھوں افراد کو دھرنے میں لانے کا دعویٰ کیا اور کہا ہے اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔شہباز شریف نے ملکی صورتحال کے باعث دھرنے کا وقت تبدیل کرنے کی تجویز دی تاہم نواز شریف نے جواب دیا کہ اداروں کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More